29 مئی 2012 - 19:30

کراچي ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں 5 افراد ہلاک ہو گئے.

ابنا: اورنگي ٹاون دس نمبر ميں فائرنگ سے دو نوجوان شديد زخمي ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کي تاب نہ لاکر چل بسے. ہلاک ہونے والوں کے نام جوہر اور احمر معلوم ہو ئے ہيں. اس سے قبل تھانہ نيپئرپوليس کے مطابق لياري سے متصل ٹمبر مارکيٹ کے قريب دو افراد کي لاشيں ملي ہيں. مقتولين کو اغوا کے بعد گولياں مار کر قتل کيا گيا جن کي تاحال شناخت نہيں ہوسکي ہے.ادھر کالا پل کے نزديک نامعلوم افراد کي فائرنگ سے زخمي ہونے والا شخص دوران علاج جناح اسپتال ميں چل بسا،مقتول کي شناخت 36 سالہ غفار کے نام سے ہوئي ہے.  .......

/169